ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔”
کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔
پہلے میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر نے شمع اسپورٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شمع اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔ سلمان خان نے 18 رنز دیکر 4 اور سعید حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں تیسر ٹاون ٹائیگر نے 5 وکٹوں پر 70 رنز بنا لئے۔ جمعہ خان نے 21 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں طارق میموریل کرکٹ کلب نے سخی حسن جیمخانہ کو 54 رنز سے ہرا دیا۔
طارق میموریل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنائے۔ محمد احمد طاہر نے 48 اور حارث درانی نے 37 رنز بنائے۔عبداللہ بن عامر نے 23 رنز دیکر 4 اور محمد سلمان نے 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سخی حسن جیمخانہ 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد انس نے 6 چوکوں کی مد د سے 54 اور محمد سلمان نے 38 رنز بنائے۔
معاذ بن سہیل نے 36 رنز دیکر 4 اور دانیال عمران نے 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے میچ میں فضل الرحمٰن اسپورٹس نے دھلی سٹی جیمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دھلی سٹی جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔فرحان رفیق نے 11 چوکوں کی مدد سے 68، محمد ربیت نے 36 جبکہ محمد مکرم اور غلام الدین نے 23۔23 رنز بنائے۔
حق نواز نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 25 رنز دیکر 5 اور شہر یار نے 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں فضل الرحمن اسپورٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 177 رنز بنا لئے۔ عبد الماجد نے 45 ، حبیب نے 27 رنز ناٹ آؤٹ اور ایاز احمد خان نے 21 رنز بنائے۔
غفور اور محمد نعیم نے 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چو تھے میچ میں ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب نے اے۔اے۔ایس اسپورٹس کو 154 رنز سے ہرا دیا۔ ایسٹرن اسٹار کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز بنائے۔
کاشف خان نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 58، ریاض علی نے 49 ، عبدل رزاق نے 48، حریم اللہ نے 32 اور سجاد نے 26 رنز بنائے۔ فیصل نے 52 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اے۔اے۔ایس اسپورٹس 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انیس نے 29 اور شاہ نواز نے 21 رنز بنائے۔ ریاض علی نے 4 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔