خیبر پختونخوا کی سوئمنگ ٹیم نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی
اس سلسلے میں کے پی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل یہ دوسرا سال ہے کہ کے پی کی ٹیم نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکی ہے’
انہوں نے کہا کہ کے پی کی ٹیم کی تشکیل اور اسے سہولیات کی فراہمی متعلقہ حکام کی ذمہ داری تھی مگر اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث کھلاڑیوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے ‘
اس سلسلے میں کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ کا کہنا تھا کہ ٹیم تیار کی گئی تھی تاہم فنڈز نہ ہونے کے باعث سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بھی کوئی مدد نہیں کرسکا
جس کے باعث ٹیم ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکی ‘رابطہ کرنے پر سیکرٹری کے پی اولمپک ذوالفقار بٹ نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز بغیر فنڈز کے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں’
کوئی بھی ایسوسی ایشن اپنے کھلاڑیوں کو نیشنل مقابلوں میں شرکت کیلئے نہیں بھجوا سکتی جب تک اس کے پاس فنڈز نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بورڈنگ وغیرہ کے اخراجات بہت زیادہ ہوگئے ہیں
اور کے پی کی مختلف ٹیموں کی نیشنل مقابلوں میں شرکت انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دسمبر میں کراچی’
لاہور اور اسلام آباد میں نیشنل جونیئر سنوکر’انڈر21 نیشنل سنوکر چیمپئن شپ لاہور اور اسلام آباد میں دسمبر میں جبکہ قومی سنوکر چیمپئن شپ جنوری 2025 میں منعقد ہورہی ہے
ان مقابلوں کے لئے ابھی تک کوئی فنڈز دستیاب نہیں ہیں اس کیساتھ دیگر کھیلوں کے قومی مقابلے بھی آ رہے ہیں