مائل ہائی 360 سکواش ؛ تین پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مائل ہائی 360 سکواش : تین پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

امریکا میں جاری مائل ہائی 360 سکواش میں پاکستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، تین قومی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے عاصم خان، نور زمان اور اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارگیون کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6۔11، 10۔12 اور 7۔11 رہا۔

دوسری جانب عاصم خان نے سیکنڈ سیڈ میکسیکو کے سیزار سالازار کو شکست دی، میکسیکن پلیئر عاصم کے خلاف 1۔2 سے خسارے کے بعد چوتھے گیم میں دستبردار ہو گئے، عاصم کی کامیابی کا اسکور 10۔12، 2۔11، 7۔11 اور 0۔11 رہا۔

علاوہ ازیں نور زمان نے سیڈ نمبر 4 امریکا کے اسپینسر لووجوئے کو شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا سکور 8۔11، 2۔11، 11۔8 اور 6۔11 رہا۔

سیمی فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ نور زمان سے ہوگا جبکہ اشعب عرفان سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش سے مقابلہ کریں گے۔

تعارف: News Editor