پریذیڈنٹ ون ڈے کپ : ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کی کامیابی

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ : ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کی کامیابی۔

طاہربیگ 95 فہیم اشرف 85 اور عمیر بن یوسف 80 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔

واپڈا ۔ اسٹیٹ بینک ۔پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ۔

لاہور 11 اکتوبر۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے اور پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

گروپ میچوں کے اختتام پر گروپ اے سے واپڈا اور اسٹیٹ بینک اور گروپ بی سے پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

دونوں سیمی فائنلز اور فائنل جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔

13 اکتوبر کو پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم واپڈا اور گروپ بی کی نمبر دو ٹیم ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلا جائے گا۔

14 اکتوبر کو دوسرے سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر دو ٹیم اسٹیٹ بینک کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر ایک ٹیم پی ٹی وی سے ہوگا۔ فائنل 16 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ میچز دوپہر پونے دو بجے شروع ہونگے اور یہ پچاس اوورز پر مشتمل ہونگے۔

سعید اسپورٹس کمپلیکس بیدیاں لاہور میں ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

او جی ڈی سی ایل کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمیر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ایس این جی پی ایل نے چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ شاہ زیب خان اور طاہر بیگ نے اپنی ٹیم کو112 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ شاہ زیب خان 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ طاہر بیگ نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

عمیربن یوسف 80 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی ٹی وی نےایشال ایسوسی ایٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ایشال ایسوسی ایٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفاق احمد نے 53 رنز اسکور کیے۔فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پی ٹی وی نے جواب میں 8 وکٹوں پر224 رنز اسکور کرکے میچ جیت لیا۔ فہیم اشرف نے5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔

مختصر اسکور۔
ایشال ایسوسی ایٹس۔220 رنز ( 44.1 اوورز ) آفاق احمد 53۔ فیصل اکرم 45 / 3 وکٹ۔

پی ٹی وی 224 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 43 اوورز ) فہیم اشرف 85 آصف علی 44۔ عثمان طارق 26 / 4 وکٹ۔
نتیجہ ۔ پی ٹی وی نے 2 وکٹوں سے جیتا۔
——————–
او جی ڈی سی ایل 248 رنز ( 44.2 اوورز )۔ محمد عمیر 61 ۔محمد علی 39/ 3 وکٹ۔

ایس این جی پی ایل 252 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 37 اوورز)۔ طاہر بیگ 95۔ عمیر بن یوسف 80 ناٹ آؤٹ ۔ شاہ زیب خان 42۔
نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 6 وکٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam