انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز پاکستانی باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلی بار 6 پاکستانی باؤلرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی کسی اننگز میں 100 یا اس سے زائد رنز لٹائے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 26 اوورز میں 120، نسیم شاہ نے 37 اوورز میں 157، ابرار احمد نے 35 اوورز میں 174، عامر جمال نے 24 اوورز میں 126، آغا سلمان نے 18 اوورز میں 118 جبکہ صائم ایوب نے 14 اوورز میں 101 رنز دیے۔
ملکی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی باؤلرز نے ایک ہی اننگز میں اتنے رنزدیے ہوں۔ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی ٹیم کے 6 باؤ لرز نے 100 یا اس سے زیادہ رنز دیے ہوں۔
اس سے قبل زمبابوے کے 6 باؤلرز نے 2004 کے بلاوایو ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 100 سے زیادہ رنز دیے تھے۔