ساوتھ ایشین کراس کنٹری چمپئن شپ میں سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور
مالدیپ کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی۔ محمد اکرم ساہی
اسلام آباد (نوازگوھر) ساوتھ ایشین کراس کنٹری چمپئن شپ میں سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ روز سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ ساوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
چیمپئن شپ میں دو مینز کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سینئر اور انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں جس میں سات ملکوں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ چیمپئن شپ منعقد کروانے کے لئے حکومت پاکستان نے پہلے ہی این او سی جاری کر دیا تھا۔