محکمہ جاتی کھیلوں کا فروغ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ؛ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خاں کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا
اعلامیہ کے مطابق وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سمیت متعدد صوبائی اور وفاقی محکموں کے سربراہان و نمائندگان کی شرکت کی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی ہر ادارے کی قومی ذمہ داری ہے ہم سب کو ملکر کھیل دوست ماحول بنانا ہے
تاکہ نہ صرف نوجوان بلکہ ہر فرد کھیلوں کی طرف راغب ہو محکمہ جاتی کھیلوں کا فروغ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی سپورٹس پالیسی بنائیں تاکہ کھلاڑیوں کو باقاعدہ ملازمتیں مل سکے
محکموں میں بھرتیوں کے لئے سپورٹس کوٹہ مختص کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جن قوموں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں
ان کے حوصلے بھی آباد ہوتے ہیںسوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان بیراہ وری کا شکار ہیں کھیلوں کی ترقی و ترویج ہی ہماری نسلوں کا مستقبل محفوظ کرے گی کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو مصروف اور مثبت رکھتی ہیں۔