رمیز اِبراھیم خان ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کیلئے ہیں پر عزم

رمیز اِبراھیم خان ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کیلئے ہیں پر عزم

پرو کارڈ ہولڈر تن ساز رمیز اِبراھیم خان 16 اکتوبر کو امریکہ جائینگے

مسٹر یونیورس کے مقابلے 18 سے 20 اکتوبر تک امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونگے

کراچی: تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز اِبراھیم خان ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے ہیں پر عزم ، رمیز اِبراھیم خان 18 سے 20 اکتوبر تک امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔

کراچی پریس کلب میں رمیز ابراھیم خان نے چائیلز پراپرٹیز کے سی ای او فواد سید ، سی او عامر قریشی ، مینیجنگ ڈائریکٹر عدنان جیلانی اور شاہد ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ ان تین مختلف کیٹیگریز باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

چائیلز پراپرٹیز انہیں اسپانسر کررہا ہے انکے تعاون کی بدولت ہی آج وہ پھر سے تن سازی کے میدان میں اترے ہیں انہوں نے کہا کہ 2022 میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں انہوں نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک میں گولڈ اور پرو کارڈ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن اسکے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد بھی حکومت کی طرف سے نہ بن ہی توجہ ملی

اور نہ ہی پذیرائی اس دوران دلبرادشتہ ہوکر باڈی بلڈنگ چھوڑ دی تھی لیکن چائیلز پروپرٹیز کے سید فواد کی وجہ سے پھر سے تن سازی شروع کی ہے ،

رمیز اِبراھیم نے کہا کہ وہ سات مرتبہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں ہر کھلاڑی کی طرح انکی بھی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کیلئے ٹائٹل حاصل کریں، ماضی میں پاکستان کیلئے اپنے تین باڈی بلڈنگ جم اور گاڑی بھی فروخت کرچکے ہیں۔

رمیز اِبراھیم خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں بیٹھے عہدیداران کی اسکروٹنی کروائیں تاکہ ان اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کا چہرہ بے نقاب ہوسکے ،

باڈی بلڈنگ میں متوازی ایسوسی ایشنز بھی اس کھیل کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں انکی آپس کی چپقلش کی وجہ سے باڈی بلڈرز رل رہے ہیں ۔

چائیلز پراپرٹیز کے سی ای او سید فواد نے کہا کہ رمیز ابراھیم خان کراچی کا بیٹا ہے اسے ہمارا پورا تعاون حاصل رہے گا ، اگر یہ جیت کر وطن لوٹا تو اسکا پرتپاک استقبال کیا جائیگا ،

انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈرز سمیت ہر کھیل کے کھلاڑیوں کو ہم سپورٹ کرینگے ۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے فنانس سیکریٹری شاہد ہاشمی نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے

کراچی کا بیٹا مسٹر یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے امریکہ جارہا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ سینے پر سونے کا تمغہ سجا کر ہی وطن واپس لوٹے گا ۔۔

تعارف: News Editor