پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ساف ویمنزچیمپئین شپ میں شرکت کے لیے نیپال پہنچ گئی۔
قومی ٹیم آخری لمحات میں پی ایس بی کی جانب سے این او سی کے اجرا کے بعد دبئی کے راستے نیپال کے شہر کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ساف ویمنز چیمپئین شپ 17 سے 30 اکتوبر تک کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی، گروپ اے میں شامل قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی جبکہ 20 اکتوبر کو دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ بنگلا دیشں سے ہوگا۔
20 رکنی قومی اسکواڈ میں نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان (گول کیپرز) ، کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان (ڈیفینڈرز) ،سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف،
رامین فرید اور کائنات بخاری ( مڈ فیلڈرز) ،نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق( فارورڈز) شامل ہیں۔
8 رکنی ٹیم منجمنٹ میں عدیل رسکی ہیڈ کوچ اوراحسان اللہ گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔