پاکستانی بہنوں کی ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں بہترین کارکردگی، ٹائٹل جیت لیے
پاکستان سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں اپنی اپنی کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لیے۔ہنگری جونیئر اوپن اسکواش انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی نے ٹاپ سیڈ ہنگری کی پلیئر کو شکست دی،
ہنگری کی پلیئر کرسٹینا کن ماہنور علی کے خلاف بے بس دکھائی دیں۔پاکستانی پلیئر نے مقابلہ 11 ایک، 11 ایک اور 11 صفر سے اپنے نام کیا۔ماہنور کی بڑی بہن مہوش نے بھی ہنگری جونیئر میں انڈر 17 ٹائٹل جیتا،
مہوش نے ٹاپ تھری کے گروپ کے دونوں میچز جیت کر ٹائٹل جیتا۔ٹاپ تھری کے دوسرے میچ میں مہوش نے ہنگری کی تمارا پیسکاریسکو کو شکست دی، مہوش نے اپنا آخری میچ 11۔5، 11۔2 اور گیارہ ۔2 سے جیتا۔
ٹاپ تھری کے پہلے میچ میں مہوش نے سیکنڈ سیڈ بریگیٹا کوواکس کو شکست دی تھی،مہوش علی نے اس سے قبل گروپ سی کے دونوں میچز بھی با آسانی جیتے تھے۔