انڈونیشیا کے شہر ٹینگرنگ (Tangerang) میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا 16رکنی دستہ انڈونیشیا پہنچ گیا ایونٹ 15 تا 18 اکتوبر تک انڈوراسٹیڈیم اسپورٹس سینٹرمیں کھیلاجائے گا
جسمیں کوریا، جاپان، چین، سنگاپور، پاکستان،بھارت، ازبکستان، تاجکستان،فلپائن، ملائیشیا، نیپال اور میزبان انڈونیشیا سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کے 275 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
قومی اسکواڈ کے مرد کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان (-54 kg) ابوبکر صدیق (-58 kg) ہارون خان (-58 kg)نعمان خان (-63 kg) سعودعالم (-63 kg)محمد ارباز خان (-68 kg) مظیرعباس سعودعالم (-80 kg) اختشام الحق سعودعالم (-87 kg) حمزہ عمر سعید (+87 kg)
جبکہ خواتین میں نوررحمان (-57) ملیحہ علی (-73 kg) منیشا علی (+73 kg) کے نام شامل ہیں لیفٹنٹ کرنل ذیشان اسلم ہیڈ آف دی ٹیم، ماسٹر یوسف کرامی ہیڈ کوچ، سید صداقت حسین مینیجر اور فیصل ندیم بٹ ٹیم کے فزیو ہیں
قومی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ماسٹر یوسف کرامی کی نگرانی میں انڈور اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ہے پاکستان کیجانب سے +87 ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لینے والے حمزہ سعید نے کہا ہے کہ چیمپئین شپ کیلئے بھرپورتیاری کی ہے
ایونٹ کے دوران دیگر ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملے گا جو مستقبل میں ہمارے لئے سودمندثابت ہوگا –
57 کی فیمیل تائیکو انڈو پلئیر نور رحمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فائٹ کو آسان نہیں لیں گے پاکستان کیلئے میڈلزجیت کرقوم کو خوشخبری دیں گے