پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچز کا فیصلہ

پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچز کافیصلہ

پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ کلب میں مزید تین میچز کا فیصلہ ، پہلا میچ پی پی سی ایگل اور پی پی سی یونائٹیڈ کے مابین کھیلا گیا

جس میں یونائیٹڈ کی ٹیم نے 44 رنز سے کامیابی حاصل کی،دوسرے میچ میں پی پی سی درویش نے پی پی سی سلطان کو 33رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پی پی سی بہادر نے پی پی سی ٹائیگر کو 7 وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی،

اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پشاور پریس کلب عرفان موسیٰ زئی اورسینئر صحافی ذوالفقارعلی شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے جس میں ارسلان ٹکر کی 10 چھکوں کیساتھ 80 رنز کی شاندار اننگز واجد شہزاد کی 26 رنز شامل تھی

تاہم ایگل کی جانب سے دونوں وکٹیں شبیر نے حاصل کی اس کے جواب میں پی پی سی ایگل نے 90 رنز بنائے جس میں ذرشاد 25,حسین 20 کیساتھ نمایاں بیٹر رہے،

یونائٹڈ کی جانب سے شہزادہ فہد،واجد اور شاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، اسی طرح دوسرے میچ میں پی پی سی درویش نے پی پی سی سلطان کو 33 رنز سے شکست دے دیدرویش نے پہلے کھیلتے ہوئے تین کھلاڑیوں کے نقصانن پر107 بنائے

جس میں شکیل صدیقی 41 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ غالب نے 27 اور اعجاز نے 17 رنز بنائے سلطان کی جانب سے علی عباس نے دو جبکہ حزب اللہ نے ایک وکٹ حاصل کرلی

جواب میں پی پی سی سلطان کی ٹیم 74 رنز پر آوٹ ہوگئی جس میں حسن نے 27 اور سنی 29 رنز ناٹ آوٹ کیساتھ نمایاں بیٹر رہے درویش کی جانب سے گلزار نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

اسی طرح تیسرا میچ پی پی سی بہادر اور پی پی سی ٹائیگر کے مابین کھیلا گیا ٹائیگر کی ٹیم نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 78 رنز بنائے

جس میں ہاشم خان 21 اور عرفان الٰہی 14 سکور کیساتھ نمایاں بیٹر رہے۔بہادر کی جانب سے محمود،ہارون اور سفیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی جواب میں پی پی سی بہادر نے مقررہ سکور تین وکٹوں کے نقصان پر اخری اوور میں مکمل کی

جس میں محمود نے 31،نیاز نے 24 رنز بنائے۔ ٹائیگر کی جانب سے قادر خان نے دو جبکہ حسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کی

تعارف: News Editor