پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ لیگ ; مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا
پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، پہلا میچ پی پی سی قلندر اور پی پی سی گلیڈیٹر کے مابین کھیلا گیا
جس میں قلندر کی ٹیم نے دس وکٹوں سےکامیابی حاصل کی،دوسرے میچ میں پی پی سی لاینز نے پی پی سی بلز کو کو دس رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پی پی سی قبایلز نے پی پی سی ٹائیگر کو دس وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی،
اس موقع پر مہمان خصوصی پشاور پریس کلب کے سابقہ صدرایم ریاض ،سینئر صحافی سیف السلام سیفی, پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں گلیڈیٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 57رنز بنائے جس میں نعمان نے 18,مدثر زیب نے پندرہ اور تنویر نے تیرہ رنز بنایے ۔قلندر کی جانب سے وقاص اور زیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
اس کے جواب میں پی پی سی قلبدر نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔زیشان 26اور اصغر 24رنزپر ناٹ آوٹ رہے۔ زیشان کاکا خیل کو مین آف دی میچ قرار دیا
اسی طرح دوسرے میچ میں پی پی سی لاینز نے پی پی سی بلز کو دس رنز سے شکست دی۔لاینز نے پہلے بیٹنگ کی اور 63رنز سکور کی۔عظمت اللہ نے 14, فدا عدیل نے بارہ اور کلیم قریشی نے دس رنز بنایے۔
عدنان اور عارف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کا۔جواب میں پی پی سی بلزکی ٹیم 53رنز بناسکی۔عدنان نے پندرہ اور خیر محمد نے دس رنز بنایے احسان اور حق نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیے حق نواز کو مین آف دی میچ دیا گیا۔
دن کے تیسرے میچ میں پی پی سی قبایلز نے باآسانی پی پی سی ٹایگرز کو دس وکٹوں سے شکست دیدی ٹاییگرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 92رنز بنایے دوست محمد نے شاندار نصف سنچری سکور کی
اور پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 50رنز بنایے بلال آفریدی نے دو وکٹ حاصل کیے جواب میں قبایلز نے چھٹے اوورز میں مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا
شاہ فیصل نے شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بلال آفریدی نے 26 رنز بناہے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔بلال آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا