ملتان ٹیسٹ: انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا ریکارڈ بناڈالا

دوسرا ٹیسٹ: بین ڈکٹ نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا ریکارڈ بناڈالا

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بین ڈکٹ نے 129 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے شامل تھے۔

بین ڈکٹ اس سنچری کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پر 2 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن چکے ہیں، انہوں نے ٹم ساؤتھی، ایڈم گلکرسٹ اور وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنسنی خیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن میں ساجد خان نے سنسنی خیز باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 10 گیندوں پر 3 وکٹیں لیکر انگلش ٹیم کو دھچکا پہنچایا تھا۔

تعارف: News Editor