ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ ویمنز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے 135 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اینیک بوش نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

تعارف: News Editor