پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ لیگ ؛ مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا


پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،

پی پی سی لاینز ، پی پی سی سپایڈرز اور پی پی سی سلطان نے کامیابی حاصل کی جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری لیگ کا پہلا میچ پی پی سی لاینزاور پی پی سی یونایٹڈ کے مابین کھیلا گیا

جس پی پی سی لاینز نے پی پی سی یونایٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ٹاس جیت کر یونایٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اٹھ اوورز میں63رنز بنایے۔

کاشف نے دس اور شاہد نے سات رنز بنایے۔قاری ضیاءاور فدا عدیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔حق نواز اور احسان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیی۔جواب میں لاینز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

حق نواز نے دو چھکوں کی مدد سے 18رنز سکور کیے اسد نے دو ہی چھکوں کی مدد سے سترہ رنز بنایے۔ہارنے والی ٹیم یونایٹڈ کی جانب سے واجد نے تین اور شہزادہ فہد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

حق نواز کو مین آف دی میچ کا ایواڑد دیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ، خیبریونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزیی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔

دوسرے میچ میں پی پی سی فایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔اور چھ وکٹ کے نقصان پر62رنز سکور کیے خرم نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23رنز بنایے ان کے علاوہ اسد نے دس اور ارسلان نے 9رنز بنایے۔

وقار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔نعیم ,واحد اور ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سپایڈر نے صرف تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کیا

وقار احمد نے اوٹ ہویے بغیر 49رنز بنایے جس میں چھ چھکے شامل تھے ظفر نے نو رنز بنایے۔وقار احمد مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔اس میچ کے مہمان خصوصی سینئر صحافی شہاب الدین تھے جنہوں نے مین آف دی میچ کو میڈل پہنایا ،

میڈیا کرکٹ لیگ کے آخری میچ پی پی سی سلطانز اور پی پی سی ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کی اورچھ وکٹ کے نقصان پر 43رنز بنایے امیر معاویہ نے تیرہ رنز بنایے سلطانز کی جانب سے ریاض شاہد نے گیارہ رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی

جواب میں سلطانز نے ایک وکٹ کے نقصان پر سکور پورا کرکے میچ جیت لیا۔حزب اللہ بیس رنز بناسکے جبکہ سنی گیارہ رنز پر ناٹ آوٹ رہے ریاض شاہد کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایواڑد دیا گیا

اس میچ کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد آفریدی تھے ان کے ہمراہ چیئر مین سپورٹس کمیٹی عابد خان بھی موجود تھے ۔

میڈیا کرکٹ لیگ میں آج پہلا میچ پی پی سی زلمی اور پی پی سی ایگل کے درمیان ہوگا ، دوسرا میچ پی پی سی درویش اور پی پی سی گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا ۔

تعارف: News Editor