راولپنڈی میں بھی پچ اسپن دیکھنا چاہوں گا.پاکستان ٹیسٹ ٹیم کپتان, شان مسعود

راولپنڈی میں بھی پچ اسپن دیکھنا چاہوں گا.پاکستان ٹیسٹ ٹیم کپتان, شان مسعود

(اصغرعلی مبارک)

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی پچ ابھی نہیں دیکھی،راولپنڈی میں بھی پچ اسپن دیکھنا چاہوں گا، راولپنڈی کی کنڈیشنز دیکھ کر بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے, انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا،

دوسرے ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔شان مسعود نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل وقت اورکافی عرصے بعد ملی ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی،

ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں ، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی، ہم ہر جگہ اسپن وکٹیں نہیں بنا سکتے ، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ شان مسعود نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان کو کریڈٹ جاتا ہے ، جیت کے لیے ہمیں خطرے بھی مول لینا ہیں ۔

یاد رکھیں کہ پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

تعارف: News Editor