فلائنگ ڈسک ٹرینگ ورکشاپ اور چیمپن شپ کا افتتاح فضل الدین ممین نے کیا

فلائنگ ڈسک ٹرینگ ورکشاپ اور چیمپن شپ کا افتتاح فضل الدین ممین نے کیا

حیدرآباد(سپورٹس لنک) حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ فلائنگ ڈسک ٹرینگ ورکشاپ اور چیمپن شپ سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن اور پبلک اسکول حیدرآباد کے خصوصی تعاون سے منعقد ہوئی ورکشاپ اور چیمپن شپ کا افتتاح پبلک اسکول کے پرنسپل فضل الدین ممین نے کیا

مہمان خصوصی کی آمد پر سنھ کے سیکریٹری عامر کفایت نے خوش آمدید کہا جبکہ حیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر حسن امام قادری نے اجرک اور سیکریٹری صنم بلوچ نے یادگاری سوینر پیش کیا،

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو تھیں ان کی آمدپر سندھ کے سیکریٹری عامر کفایت اور صنم بلوچ اور دیگر نے استقبال کیا

جبکہ وومن ونگ کی سیکریٹری ریحانہ بھٹی نے اجرک اور عامر کفایت نے شیلڈز پیش کی، اس موقع پر سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے خازن وسیم خان، حیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر حسن امام قادری، سینئر نائب صدر نائلہ عقیل،

نائب صدر نوید غوری، سیکریٹری صنم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری سیدہ مسرور جعفری، خازن نباء بھٹی، جامشورو کے سیکریٹری اعجاز شیخ، خازن محمد زوہب خان،

پبلک اسکول حیدرآباد کے سینئر ٹیچر اسپورٹس انچارج ریحان شیخ، محسن السلام, چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جاوید شیخ اور دیگر موجودتھے،

گرلز ایونٹ میں YTS کی ٹیم نے پہلی پبلک اسکول کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی گرلز ایونٹ کی تقریب تقسم انعامات کی مہمان حصوصی گرلز سیکشن کی پرنسپل فوزیہ صدیقی تھیں

انھوں نے گرلز ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں بوائز ایونٹ میں پبلک اسکول حیدرآباد نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچ کلب نے تیسری پوزیشن لی۔

بوائز ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ڈسرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد میڈیم مریم کیریو تھیں انھوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسم کئے

آخر میں مہمان خوصی اور دیگر مہمانوں اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا شکریہ حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے صدر حسن امام قادری نے کیا۔

تعارف: News Editor