ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلمیر33اور سوزی بیٹس 26رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

129رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بنا سکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹن 33 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈن کارسن نے 3اور امیلیا کیر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 20 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor