انگلینڈ کیخلاف پاکستانی سپنر "نعمان علی” نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کیخلاف پاکستانی سپنر نعمان علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے سپنر نعمان علی چوتھی اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی جس میں نعمان علی اور ساجد خان کا اہم کردار رہا ۔

ساجد خان نے چوتھی اننگز میں انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جو کہ انہوں نے صرف 46 رنز دیتے ہوئے کیا ، یہ کارنانہ سرانجام دینے والے نعمان علی پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ۔

جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے مشتاق احمد نے 1995 میں کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں 56 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو چوتھی اننگز میں آوٹ کیا تھا ۔

تعارف: News Editor