ال پاکستان انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع, پہلامیچ اسلامیہ کالج نے جیت لیا
ال پاکستان انٹر یونیورسٹی (زون بی)کرکٹ لیگ ایچ ای سی اور پی سی بی انٹر یونیورسٹی اسلامیہ کالج پشاور کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگیا,اسلامیہ نے 272 رنز سے میچ جیت لیا اور محمد شہاب علی کو مین آف دی میچ قراردیا۔
افتتاحی تقریب میں پشاور ریجن صدر گل زادہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بٹ لگاکر باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پرپی سی بی کوچ وقار احمداور انٹرورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کےاگنائزز سیکرٹری اور ڈاۓریکٹر سپورٹس علی ھوتی بھی موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈاورہائیرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی، سٹی یونیورسٹی،سیکاس یونیورسٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی، پشاوریونیورسٹی، انجیئرنگ اینڈٹیکنالوجی یوینیورسٹی سمیت پشاورزون کی مختلف یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔
اسلامیہ کالج پشاورکے کرکٹ گراؤنڈپرکھےلے جانیوالے ٹورنامنٹ کےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ریجن کے صدر نے کہا آج میں جس تاریخی گراؤنڈز پر کھڑا ہوں اس نے نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر انٹرورسٹی ٹورناےمنٹ کےاگنازر سیکرٹری علی ہوتی نے کہا پی سی بی چیرمین اور ایچ ایس سی چیئرمین ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے یونیورسٹی کرکٹ کو ایک نے انداز میں کھلاڑیوں کو پر امید روشنی کی کرن آگے جاننے کے لیے ایک اچھا ماحول بنایا۔
انٹر یونیورسٹی ایچ ای سی پی سی بی پہلے میچ میں اسلامیہ کالج نے ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کیا جسمیں مشال خان 55 محمد فراز 54 ارشد نواز 51 رنز بنائے
اسلامیہ کالج مقررہ اوورز میں 334 رنز بنائے یو ای ٹی کی طرف سے محمد زید 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں اسلامیہ کالج پشاور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کو 62 رنز پرآؤٹ کیا
جس میں شہاب علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے۔ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور صلاح الدین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسلامیہ نے 272 رنز سے میچ جیت لیا اور محمد شہاب علی کو مین آف دی میچ رہے