مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا

مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔

مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داری نبھائیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز مینجر شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورۂ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

تعارف: News Editor