انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : چیلنجرز اور کانکرز کی کامیابی۔
کانکرز کی کومل خان کی 97 رنز کی عمدہ اننگز۔
لاہور 20 اکتوبر۔ انڈر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور کانکرز نے میچز جیت لیے۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کو 28 رنز سے ہرادیا ۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ ایشا تیر رضیہ 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
جواب میں انونسیبلز 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔واصفہ حسین نے 14 رنز اسکور کیے۔ علیسا مختیار نے 13رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
دوسرے میچ میں کانکرز نے اسٹارز کو 98 رنز سے شکست دیدی۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
کومل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59گیندوں پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز اسکور کیے۔ ماہ نور زیب اور میمونہ خالد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز کی ٹیم جواب میں9 وکٹوں پر 70 رنز بناپائی۔فضا فیض نے 19 رنز اسکور کیے۔ مناہل جاوید نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کومل خان پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
مختصر اسکور ۔
چیلنجرز 96 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز )۔ایکسٹرا رنز 21۔ ایشا تیر رضیہ 20 ۔
انونسیبلز 68 رنز ( 18.3 اوورز ) ایکسٹرا رنز 17 واصفہ حسین 14۔ علیسا مختیار 13 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔چیلنجرز نے 28 رنز سے جیتا۔
——————-
کانکرز 168 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز)۔ کومل خان 97۔ ماہ نور زیب26 / 2 وکٹ ۔ میمونہ خالد33 / 2 وکٹ۔
اسٹارز 70 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔فضا فیض 19 ۔مناہل جاوید 15 / 3 وکٹ
نتیجہ کانکرز نے 98 رنز سے جیتا۔