پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) تختہ آباد روڈ پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ایک بین الاقوامی معیار کی ایف آر کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،
اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ کے بھائی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض آفریدی فاٹا ریجن کے صدر کبیر خان سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرازق مہمند اور دیگر سینئر کرکٹرز بھی موجود تھے،
تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ریاض آفریدی نے کہا کے کرکٹرز کو چاہئے کے وہ کھیل کیساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھے، فاٹا ریجن کے صدر کبیر خان نے کہا کے جتنے بھی اچھے کرکٹر میدان عمل میں آتے ہیں،
وہ اچھی اکیڈمیوں سے ھوکر ہی آتے ہیں، انھوں نے کہا کے ہر کھلاڑی اپنی بھرپور کوشش اور محنت کے ہی بدولت آگے اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، اس موقع پر عبدالرازق مہمند نے کہا کے اکیڈمی قائم کرنا اس کا خواب تھا،
اور آج وہ خواب شرمندہ تعبیر ھوا انھوں نے مزید کہا کے اس اکیڈمی کو مزید بہتری کی طرف کھلاڑی ہی لے کر جاسکتے ہیں، اکیڈمی میں ڈسپلن کا اگر خیال رکھا جائے تو یہاں سے پاکستان کے ہر فارمیٹ کے لئے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں،
جو کے آگے جا کر ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، اس موقع پر مہمانان خصوصی نے میر وآئس مہمند کو خراج تحسین پیش کیا کے ان کی دن رات محنت اور لگن سے یہ ممکن ھوا،
آخر میں مہمانان خصوصی نے باقاعدہ فیتا کاٹ کر اکیڈیمی کا آغاز کیا اور اکیڈیمی کا پہلا کیک بھی کاٹا گیا،