کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار


کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

ملزم کی شناخت شکیل رفیق کے نام سے ہوئی

ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا

ملزم کا تعلق لاہور سے ہے

ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی

ملزم نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی دستاویزات حاصل کیں۔

سجاد نامی ایجنٹ ملزم کا دوست بھی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کراچی سے گرفتار کیا جو کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرکے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی،

ملزم نے کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔

ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto