آل پاکستان البرکا بینک نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد شملان گل نے جیت لیا

آل پاکستان البرکا بینک نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد شملان گل نے جیت لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کے طالب علمم محمد شملان گل آل پاکستان البرکا بینک اسکواش نیشنل چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

محمد شملان نے آل پاکستان البرکا بینک نیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہونے والے سنسنی خیز فائنل میں، شملان نے نمبر 3 سیڈ سخی اللہ کو ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں 3-2 سے شکست دی۔

شملان کا چیمپئن شپ تک کا سفر غیر معمولی رہا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے شاندار ذہنی سکون اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ابراہیم محب کو 3-0 (11/8, 11/7, 11/8) کے اسکور سے شکست دی۔ نمبر 1 سیڈ کو ہرا کر وہ فائنل میں پہنچے، جہاں انہوں نے پانچ سیٹوں پر مشتمل ایک اور سخت مقابلے میں سخی اللہ کو مات دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ٹورنامنٹ کے دوران، شملان کی کارکردگی ان کی لگن، شاندار حکمت عملی اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ فائنل میں ان کی فتح نے انہیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش ٹیلنٹس میں سے ایک کے طور پر مستحکم کیا۔

اس ایونٹ میں اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان اور البرکا بینک کے ریجنل چیف سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شملان کی یہ نمایاں کامیابی آرمی برن ہال کالج سے اُبھرنے والے ٹیلنٹ کی عکاسی کرتی ہے. آنکی اس کامیابی پر ایبٹ آباد سکواش ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود سیکریٹری سید ابرار شاہ سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ اسی کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے محنت جاری رکھیں گے

تعارف: News Editor