انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فائنل الیون کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ریحان احمد کو بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلش ٹیم نے برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو آرام کروایا ہے۔
اعلان کے مطابق ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر کو بطور سپیشلسٹ سپنرز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
ہیری بروک، کپتان بین سٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے، فاسٹ باؤلر گِس ایٹکنسن کی بھی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
پاک انگلینڈ تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 24 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، اس وقت تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی، پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔