سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں۔
ان کے ساتھ لاہور سمارٹ سٹی کے سی ایف او زاہد عارف، پنک ربن پاکستان کی سونیا قیصر، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نصیر خان، عدنان حیات نون، ملک عدنان حیات نون،لاہور پولو کلب کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عامر (ر) اور 16 خواتین کھلاڑی بھی موجود تھیں۔
کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس سال 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی شریک ہے۔
غیرملکی کھلاڑیوں میں چاریا بسٹی (اٹلی)، ماریا کینڈریا (ارجنٹائن)، ان بروگ (ناروے)،ماہم فیصل (پاکستان)، کرسٹنا وائٹ (انگلینڈ)، حزیل جین (آئرلینڈ)، جیڈ ویلر (انگلینڈ)،ایشیا حئی (پاکستان)،ساحر یعقوبی (ایران)، سیلی کیکٹس (انگلینڈ)، پاؤلا برنگس (میکسیکو)،چارلٹ ایمی (انگلینڈ)،صوفیہ دین علی (پاکستان)،چولی وکٹوریا(انگلینڈ)، ایملیا برنگس (میکسو)، نتاشا مونیکا (انگلینڈ) شامل ہیں۔
اعظم نون کے مطابق روز چار میچز کھیلے جائیں گے ہفتے کو گرلز کے درمیان ایگزی بیشن میچ بھی کھیلا جائے گا۔ لاہور سمارٹ سٹی کے سی ایف او زاہد عارف کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسرا سال ہے ہم ایک اچھے کاز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
لاہور پولو کلب کا شکریہ جنہوں نے موقع دیا کہ ایک اچھے ٹورنامنٹ کو سپورٹ کریں۔ پنک ربن پاکستان کی سونیا قیصر کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب اور لاہور سمارٹ سٹی کا شکریہ
جنہوں نے خواتین میں اس موذی بیماری بریسٹ کینسر کے کاز کو سپورٹ کرنے کیلئے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 27 اکتوبر کو ہوگا۔