پشاور پریس کلب کے زیراہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ
پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، پی پی سی قلندر ، پی پی سی مارخور ، پی پی سی فائٹرز اور پی پی سی سٹارز کی کامیابی ،
جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری لیگ کا پہلا میچ پی پی سی قلندر اور پی پی سی درویش کے درمیان کھیلا گیا۔جسمیں قلندر نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی اور چھ وکٹ کے نقصان پر 94رنز سکور کیے.
زیشان نے تین چھکوں کی مدد سے 31رنز بنایے اصغر نے 26رنز سکور کیے۔اعجاز نے 29اور گلزار نے 19رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔زاہد اوراحتشام کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیی۔ جواب میں درویش کی ٹیم 77رنز بناسکی۔
شکیل نے 23 اور شکیل صدیقی نے 22 رنز بنایے۔اصغر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔ دوسرے میچ میں پی پی سی ماخور نے پی پی سی لاینز کوسات وکٹوں سے شکست دی۔
لاینز نے پہلے بیٹنگ کی اور دو وکٹ کے نقصان پر80رنز بنایے قاری ضیائ نے 45رنز کی ایک دلکش اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے حق نواز نے پندرہ اور اسد صابری نے تیرہ رنز بناہے۔
آوٹ ہونے والے دونوں بیٹرز کو عابد خان نے آوٹ کیا جواب میں مارخور نے مطلوبہ ہدف پانچویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اجمل,رضوان اور ارشد یوسفزیی نے 21,21رنز بنایے ارشاد میدانی نے گیارہ رنز بنایے
لاینز کی جانب سے حق نواز نے دو وکٹیں حاصل کیے۔عابد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کرنل شیر خان سٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پی پی سی فائٹرز نے پی پی سی بہادر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی پی پی سی بہادر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے
جس میں محمود 48 اور کامران گل 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ فیضان نے ایک وکٹ حاصل کی اس کے جواب میں پی پی سی فائٹرز نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا
جس میں عباس کی 57 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جبکہ تینوں وکٹیں ہارون نے لئے عباس پلیئر آف دی میچ قرار پائے اسی طرح دوسرا میچ پی پی سی سٹارز اور پی پی سی گلیڈیئٹر کے مابین کھیلا گیا
جس میں پی پی سی سٹارز نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی ،گلیڈیئٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے جس میں عامر نے 11 اور طارق متین 9 سکور کیساتھ نمایاں بیٹرز رہے
سٹارز کی جانب سے وحید الرحمان نے دو جبکہ حمزہ،خرم اور شہریار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں پی پی سی سٹارز نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا
جس میں وحید الرحمان نے 25 اور ذیشان نے 24 رنز بنائے گلیڈیئٹرز کی جاب سے مدثر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا