پی ایف ایف ریفری ریفریشر اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024 سیالکوٹ میں اختتام پذیر
سیالکوٹ – 22 اکتوبر 2024 ; نوازگوھر ؛
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری ریفریشر اور ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024 سیالکوٹ میں مکمل ہوگیا۔
کورس کا بنیادی مقصد ریفریوں کی مہارتوں کو بڑھانے اور پاکستان میں فٹبال کے مستقبل میں کردار ادا کرنے کے لیے نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا تھا چار روزہ کورس نے ریفریز کو تربیت اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کیے۔
کورس کی قیادت پی ایف ایف کے ریفرینگ مینیجر خرم شہزاد نے کی، انسٹرکٹر وحید مراد نے شرکا کی مختلف پہلوؤں میں رہنمائی کی،
جس سے انہیں کھیل کی مختلف سطحوں پر ریفرینگ کے ساتھ آنے والی ذمہ داریوں اور چیلنجز کے بارے میں گہرائی سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی