آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں پی پی سی سپائیڈرز اور ایگلز کی کامیابی

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں پی پی سی سپائیڈرز اور ایگلز کی کامیابی

پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،

جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری لیگ کا پہلا میچ پی پی سی سپایڈرز اور پی پی سی پینتھرز کے درمیان کھیلا گیا۔جسمیں پینتھرز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی اور پانچ وکٹ کے نقصان پر83 رنز سکور کیے.

کامران نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز بنایے .واحد نے سترہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں سپایڈرز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔واحد خان نے باﺅلنگ کے بعد بیٹنگ میں جوہر دکھایے اور تین چھکوں کی مدد سے 29رنز سکور کیے۔

اے آر وای کے وقار نے بیس اور خیبر کے وقار نے سولہ رنز بنائے۔زاہدامداد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کی۔واحد خان کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سینئر صحافی ظاہر شاہ شیرازی نے مین آف دی میچ کو میڈل پہنایاان کے ہمراہ چیئر مین سپورٹس کمیٹی عابد خان بھی موجود تھے۔

دوسرے میچ میں پی پی سی ایگلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنایے۔زرشاد نے شاندار بیٹنگ کی اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 67رنز بنایے دوسرے اوپنر ظاہرشاہ شیرازی نے 26رنز سکور کیے

جس میں چار چوکوں شامل تھے دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 95رنز کا اضافہ ہوا۔عارف اکرام اور بلال نےایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

جواب میں پی پی سی بلز نے بھی زبردست بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 107رنز سکو کیے اور میچ بیس رنز سے ہار گیے عدنان نے شاندار بلے بازی کی اور 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

جس میں آٹھ چھکے اور چار چوکے شامل تھے عارف اکرام نے 18رنز بنایے زرشاد اور حسین تنولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ زرشاد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا

تعارف: News Editor