راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق اوپننگ کریں گے۔
کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصّہ ہیں۔پاکستان 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
درسری جانب آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان ٹیم کی بھرپور پریکٹس کی ۔ انگلش ٹیم نے لانگ ھنیڈل بیٹنگ پریکٹس کی
کھلاڑیوں نے پریکٹس میں گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش کی انگلش ٹیم کو ووٹنگ ٹریک پر لانے کیلئے 3 اسپنربھی شامل پاکستان کے اوپنرز نے پریکٹس میں اسپن اٹیک کو کھیلنے کی پریکٹس کی
ہیڈ کوچ نے پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کیں پاکستان کھلاڑیوں نے بھرپور کیچنگ پریکٹس کی سعود شکیل نے پریکٹس میں ریورس انداز میں شارٹ کھیلے دونوں ٹیموں نے گراونڈ کے اطراف میں رننگ کی
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے، راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن ہے، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ ٹیسٹ سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔