ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ "
سہیل خان کی شاندار سینچری جبکہ جابر اور محمد جبار کی جارحانہ باؤلنگ ۔”
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔
ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اورینٹل اسٹار کرکٹ کلب نے پرنس امتیاز کرکٹ کلب کو 26 رنز سے ہرا دیا۔ اورینٹل اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
شاھد حسین نے 13 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 73، محمد طیب نے 43 رنز ناٹ آؤٹ، فیضاد حبیب نے 32 اور محمد اسماعیل نے 28 رنز بنائے۔ محمد طحہٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پرنس امتیاز کرکٹ کلب 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سہیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں 4 چھکوں کی مد د سے 108 ، انتظار احمد نے 30 محمد علی نے 23 اور سیف الرحمان نے 20 رنز بنائے۔
رضوان الطاف 34 رنز دیکر 3 جبکہ محمد طیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباسی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جہان آباد کرکٹ کلب نے اوپیرا کرکٹ کلب کو 59 رنز سے ہرا دیا۔
جہان آباد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ یاسر سلیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مد د 90، شیر از حسین نے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 77 اور محمد دانش نے 35 رنز بنائے۔
اظہر الرحمان نے 31 رنز دیکر 4 جبکہ فہد جاوید اور انیس الرحمن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اوپیرا کرکٹ کلب 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بہادرعلی لالانی 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 63، عمران حفیظ نے 32 اور محمد اصغر نے 31 رنز بنائے۔ محمد جبار نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 اور شیراز حسین نے 25 رنز دیکر 3 اور ولید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لانڈھی جیم خا نہ گرا ونڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں ایم زیڈ کرکٹ کلب نے پاک اسٹار کر کٹ کلب کو 67 رنز سے ہرا دیا۔ ایم زیڈ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
شہزاد خان نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 ، محمد کامران نے 8 چوکوں کی مدد سے 54، طلحہٰ شیخ نے 41 رنز بنائے۔ جواب میں پاک اسٹار کر کٹ کلب 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دانیال ذوالفقار نے 38، مسعود علی 24، حظیفہ سعود نے 23 اور محمد مشام نے 18 رنز بنائے۔ نصیب یوسف زئی نے 27 رنز دیکر 3 جبکہ محمد کاشان اور محمد کامران نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے چو تھے میچ میں ٹپال کرکٹ کلب نے کورنگی سیلکٹیڈ کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کورنگی سیلکٹیڈ کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دانیال احمد نے 3 چوکوں 3 چھکوں کی مدد 56 اور عرفات نے 40 رنز بنائے۔ جبار نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے17 رنز دیکر 5 اور شایان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ٹپال کرکٹ کلب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 159 رنز بنا لئے۔
جابر نے 1یک چو کے اور 3 چھکوں کی مد د سے 62 اور منظور خان نے 29 رنز بنائے۔محمد ابیر نے 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔