گلاسگو کامن ویلتھ گیمز سے بیڈمنٹن ، کرکٹ اور ہاکی سمیت 10 مختلف گیمز خارج
گلاسگو (سپورٹس ڈیسک ) گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2026 سے بیڈمنٹن ، کرکٹ اور ہاکی سمیت 10 کھیلوں کو شامل نہیں کیا گیا۔۔
اورصرف دس کھیلوں ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹک، سائیکلنگ، نیٹ بال، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جوڈو، لان باول اور تھری بائی تھری باسکٹ بال کے مقابلے ہونگے ۔
کامن ویلتھ گیمز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23جولائی سے 2اگست کے درمیان چار مقامات پر ہوں گے ۔
ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، ڈائیونگ، رگبی سیونز، بیچ والی بال، مانٹین بائیک، سکوائش اور جمناسٹک کو کامن ویلتھ گیمز 2026 سے خارج کردیا گیا ہے ۔