کراچی کے بیٹے کی عالمی کامیابی: امریکہ میں گولڈ میڈل اور پرو کارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی
کراچی کے نوجوان نے لاس ویگاس، نیواڈا میں منعقد ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں دنیا کے 44 ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ اس عظیم مقابلے میں 41 ایتھلیٹس کو شکست دیتے ہوئے مردوں کی فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کیا۔
یہ تاریخی کارنامہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جو امریکی سرزمین پر پہلی مرتبہ جیتا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، میکسیکو میں ہونے والے مقابلے میں بھی رنر اپ کی حیثیت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی نوجوان کی اس کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کیا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک نئی راہ بھی متعین کی ہے کہ محنت اور جذبے سے کوئی بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔