تاریخی ایونٹ ”آئی ایف ٹی تھری”میں شرکت کیلیے بھارتی فائٹرز پاکستان پہنچ گئے،
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجا نے واہگہ بارڈر پہنچ کر استقبال کیا
ایونٹ 27 اکتوبر 2024 کو ایس اے گارڈن، لاہور میں منعقد ہوگا۔
لاہور، پاکستان – 24 اکتوبر 2024: انٹرنیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ تھری میں شرکت کیلئے بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس کا 15 رُکنی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ 15 رکنی بھارتی دستہ، جس میں 10 فائٹرز اور 5 آفیشلز شامل ہیں،
یہ ایونٹ 27 اکتوبر 2024 کو ایس اے گارڈن، لاہور میں منعقد ہوگا۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجا سمیت دیگر عہدیداران نے مہمان فائٹرز کا استقبال کیا۔
بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس کا دستہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچا تو پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ اور دیگر عہدیداروں نے مہمان فائٹرز اور سپورٹ سٹاف کے اراکین کو گلدستے پیش کیے۔
بابر راجہ نے کہا، "ہم اپنے بھارتی ساتھیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ IFT-3 ایک شاندار ایونٹ ہوگا، اور ہم دلچسپ فائٹس کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے دوستی کے اس پیغام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔”
IFT-3 میں پاکستان اور انڈیا کے فائٹرز حصہ لیں گے، جن میں بھارتی ٹیم کے فائٹرز بھی شامل ہوں گے۔ شائقین ان مقابلوں کو ایس اے گارڈن، لاہور میں براہِ راست دیکھ سکیں گے، جبکہ ٹکٹیں bookme.pk پر دستیاب ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو فائٹرز کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔