ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے ،”
"نور رحمان کی شاندار سینچری جبکہ عرفان الدین اور دلدار کی جارحانہ باؤلنگ۔
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔
اسٹوڈنٹس اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں رفیق شیرازی کرکٹ کلب نے قاسمی کرکٹ کلب کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ رفیق شیرازی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے۔
محمد الیاس نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 46 ، حفیظ اللہ نے 34، محمد وقاص احمد نے 26 اور محمد شہریار نے 19 رنز بنائے۔ محمد عقیل نے 27 رنز دیکر 4 اور رضوان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں قاسمی کرکٹ کلب 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ نے 7 چوکوں کی مدد سے 59، محمد زاہد نے 21، شہباز نے 19 اور زین العابدین نے 18 رنز بنائے۔ عرفان الدین نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز دیکر 5، حسن آصف نے 3 اور احمد اکبر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے رائل کرکٹ کلب زون تین کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ رائل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔
منیب انور نے7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51، محمد اسلام نے 45، عادل عمر نے 40 اور محمد سہیل نے 24 رنز بنائے۔ وجیہہ فواد نے 48 رنز دیکر 4 اور بازید خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیو کراچی جیمخانہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 239 رنز بنائے۔ وجیہہ فواد نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 71، اسداللہ قادری نے 41، عزیر ناصر نے 36، شفقت اللہ نے 34 اور شہر یار یونس نے 18 رنز بنائے۔
انس پراچہ نے 3 اور علی قریشی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں ایور گرین کرکٹ کلب نے معین خان اکیڈمی کو 98 رنز سے ہرا دیا۔
ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔ نور رحمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 121، یوسف خان نے7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 ، دلدار احمد نے 35 رنز ناٹ آؤٹ اور امتیاز احمد نے 20 رنز بنائے۔
فرقان خان، شہر یار مختار اور زیاد شیراز نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں معین خان اکیڈمی 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شاہ زین نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63، علی یاسین نے 22 اور فرقان خان نے 22 رنز بنائے۔دلدار احمد نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 28 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔