پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا کہ انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا تا کہ وکٹیں مل سکیں۔
راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔
نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے۔ پہلا اوور کرانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے سپن کیا۔
ساجد خان نے کہا کہ گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے، نعمان علی تجربہ کار ہیں،
ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔ پاکستانی سپنر نے کہا کہ انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا،
ہماری کوئی نیت نہیں تھی کہ 100 رنز کی پارٹنرشپ بنانے دیں، زاہد محمود سے معذرت، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا، ملتان نے بہت سپورٹ کیا، پنڈی کے تماشائیوں نے سپورٹ کیا۔