پشاور پریس کلب کے زیراہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔
پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر آیم آئی کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،
جمخانہ کرکٹ گراونڈ پرشیڈول میچز بارش کے باعث نہ ہوسکے جبکہ کرنل شیر خان سٹیڈیم پر دو میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں پی پی سی قلندر نے پی پی سی سلطان کو جبکہ پی پی سی سٹارز نے پی پی سی درویش کو شکست دی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوںنے لیگ میں شریک تمام ٹیموں میں کٹس تقسیم کیے ان کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ، جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی عابد خان بھی موجود تھے ۔
پہلے میچ میں پی پی سی سلطان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 89رنز سکور کئے۔حسن علی نے 45رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جس میں چھ چوکے اور ایکل چھکا شامل تھا۔
شیراز نے 23رنز بنائے۔زیشان ،اصغر اور وقاص نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں قلندر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 8ویں اوورز کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔
زیشان کاکا خیل نے چار چوکوں کی مدد سے چالیس رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے میچ میں پی پی سی درویش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر72 رنز بنایے۔
وصال یوسف زئی نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33رنز بنائے۔شکیل غالب نے 24رنز سکور کئے۔زیشان لیاقت نے دو جبکہ وحید الرحمان اور خرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی پی سی سٹارز نے ایک دلچپ مقابلے کے بعد یہ میچ آخری اوور کی تیسری گیند پر جیت لیا۔بلاول نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 42رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔
اور سٹارز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انکو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔زاہد اور وصال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی