آل پاکستان سید ہادی شاہ بخاری میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا رنگارنگ افتتاح
مہمان خصوصی فاروق ارشاد کلاسن C.O بلدیہ دیپالپور نے ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا،
سندھ نے بلوچستان کو 20-17 سے شکست دے دی۔ شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ شائیقین
کراچی (سپورٹس لنک) ہادی شاہ شوٹنگ بال کلب دیپالپور کے زہراہتمام بلدیہ گراونڈ شوٹنگ بال کورٹ میں کھیلے جانے والا آل پاکستان سید ہادی شاہ بخاری میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا رنگارنگ افتتاح مہمان خصوصی ارشاد کلاسنC.O بلدیہ دیپالپور نے ربن کاٹ کر کیا،
ان کے ہمراہ حاجی نواز بلدیہ آفیسر، پیر تنویر فرید چشتی، استاد نظیر، میاں نعیم بھٹہ، ملک حمزہ، ڈاکٹر قیصر جتوئی سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، حمید اللہ پانیزائی سیکریٹری بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،
ٹورنامنٹ کا افتتاحی نمائشی میچ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو صوبہ سندھ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20-17 پوائنٹس سے جیت لیا،
فاتح ٹیم کی جانب سے محبوب سولنگی، صدام میمن، اعجاز احمد، مختار تھیبو، مسرور میمن اور سرفراز نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سید محمد علی شاہ، شیر شاہ،
عبدالکریم خجک اور یار محمد نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، افتتاحی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ارشاد کلاسن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئے،
اس میچ کو پاکستان کے سینئر ریفری حاجی اجمل باجوہ نے سپروائز کیا، اس موقع پر شائقین شوٹنگ بال اور مہمانوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔