افغانستان اے ٹیم نے پہلی بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
الامارات میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس سری لنکا اے نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا اے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
ایک موقع پر سری لنکا اے کی آدھی ٹیم 65 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی ، اس موقع پر ساہان نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 133 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں افغانستان اے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ، پہلی ہی گیند پر زبید اکبری کلین بولڈ ہوگئے لیکن صدیق اللہ اتل کے شاندارناقابل شکست 55 رنز کی بدولت افغانستان اے نے مطلوبہ ہدف11 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے سہان آرا چیگے 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
یاد رہے کہ افغانستان اے نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ کی ٹرافی جیتی ہے، شاندار کامیابی پر کابل سمیت پورے افغانستان میں جشن منایا گیا۔