انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : انونسیبلز اور کانکررز کی کامیابی

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : انونسیبلز اور کانکررز کی کامیابی۔

لاہور، 27 اکتوبر۔ انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز اور کانکررز نے کامیابی حاصل کرلی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔

چیلنجرز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 79 رنز بنائے۔ ملائکا سوہانی نے 21 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔افشین عمران نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انونسیبلز نے تین وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔واصفہ حسین نے32 رنز اسکور کیے۔ وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

دوسرے میچ میں کانکررز نے اسٹارز کو 98 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے دو وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔سمیعہ افسر اور راویل فرحان 43 ۔43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں اسٹارز کی ٹیم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔لائبہ ناصر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مختصراسکور۔

چیلنجرز 79 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ملائکا سوہانی 21۔افشین عمران 9 / 2 وکٹ ۔

انونسیبلز 80 رنز 3 وکٹ ( 17.4اوورز ) ۔واصفہ حسین 32۔
نتیجہ ۔ انونسیبلز نے سات وکٹوں سے جیتا۔
—————————–
کانکررز 148 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔سمیعہ افسر43 ۔راویل فرحان 43۔

اسٹارز 50 رنز ( 16.4 ) فضا فیاض 11۔ لائبہ ناصر 10 / 3 وکٹ

نتیجہ ۔ کانکررز نے 98 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor