پی سی بی- ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ چیمپین شپ- 25-2024
دیوان یونیورسٹی نے کراچی یونیورسٹی کو باأسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر (زون ایل، گروپ بی) میں پہلی بار فائنل جیتنے کا اعزازحاصل کیا۔
دیوان یونیورسٹی کے بیٹر حذیفہ شیخ نے 54، احمد حسن خان نے 37 اور عبدالحسیب نے 26 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور بولنگ میں حمید کریم نے 4 اور حسن اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی- ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ چیمپین شپ- 25-2024, (زون ایل- گروپ بی) کے فائنل میچ میں دیوان یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کراچی یونیورسٹی کو دعوت دی۔ کراچی یونیورسٹی نے 5 ۔31 اوورز میں 156 رنز پر ٹیم ڈھیر ہو گئی۔
کراچی یونیورسٹی کے عبدالباسط 37، فہد انصاری 26 اور طحہ محمود نے 21 رنز نمایاں کارکردگی پیش کی۔ جبکہ دیوان یونیورسٹی کے بالرز حمید کریم نے 4 اور حسن اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
دیوان یونیورسٹی کے بیٹر حذیفہ شیخ نے ناٹ اؤٹ 54، احمد حسن خان نے 37 اور عبدالحسیب نے 26 رنز بنایا اور 156 رنز کا ہدف 27 اوورز میں حاصل کر لیا اور 7 وکٹوں سے کامیابی سمٹی۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی HEC کے اسپورٹس ڈائریکٹر جاوید علی میمن نے (زون ایل- گروپ بی) کے فائنل کی وننگ ٹرافی دیوان یونیورسٹی کے کپتان احمد حسن خان کو دی اور مین اف دی میچ حمید کریم اور حذیفہ شیخ قرار پائے۔
اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر راشد قریشی، دیوان یونیورسٹی اسپورٹس ڈائریکٹر حفیظ خان، گوہر رضا، محمد رفیق اور کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔
شاندار کامیابی پر دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے مبارک باد پیش کی۔ امپائرنگ شمیم انصاری، عزیز الرحمن اور سید مستجاب عالم نےاسکورنگ کے فرائض انجام دی۔