چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے فتح اپنے نام کی، ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، سعود شکیل نے سنچری سکور کرکے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا، قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا، نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔

تعارف: News Editor