انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : چیلنجرز اور انونسیبلز کی کامیابی

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : چیلنجرز اور انونسیبلز کی کامیابی

لاہور، 28 اکتوبر۔ سپورٹس لنک

انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور انونسیبلز نے کامیابی حاصل کی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 45 رنز سے ہرادیا۔

چیلنجرز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 113 رنز بنائے۔ ایشا تیر رضیہ ۔ ملائیکہ سوہانی اور اقصی بی بی(ناٹ آؤٹ)، 22، 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

جواب میں اسٹارز 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سب سے زیادہ 21 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ ثنا طالب۔ اقصی بی بی ۔ علیسا مختیار اور ہادیہ منا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اقصی بی بی (22 رنز ناٹ آؤٹ اور دو وکٹیں ) پلیئر آف دی میچ رہیں۔

دوسرے میچ میں انونسیبلز نے اسٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹرائیکرز کے 90 رنز8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں انونسیبلز نے سترہ اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ اس میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کی ہانیہ احمر کی تین وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔ وہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔

مختصراسکور۔
چیلنجرز 113 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ملائکا سوہانی 22۔ایشا تیر رضیہ 22۔اقصی بی بی 22 ناٹ آؤٹ ۔

اسٹارز 68 رنز ( 9 اوورز )۔ ایکسٹرا 21 رنز۔ علیسا مختیار 9 / 2 وکٹ۔
نتیجہ ۔ چیلنجرز نے 45 رنز سے جیتا۔

—————————–
اسٹرائیکرز 90 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) میرب شیخ 30۔ ہانیہ احمر 6 / 3 وکٹ

انونسیبلز 91 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 17 اوورز )۔ واصفہ حسین 26۔
نتیجہ ۔ انونسیبلز نے 5 وکٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor