قائداعظم ٹرافی : کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
اسلام آباد نے ایبٹ آباد کو 326 رنز سے شکست دیدی۔
خرم منظور۔ سرمد بھٹی۔ خواجہ نافع۔ امام الحق ۔ محمد سلیمان ۔عبدالرحمن اور محسن ریاض کی سنچریاں۔
لاہور 28 اکتوبر۔ سپورٹس لنک
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے تیسرے دن کراچی بلوز نے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسلام آباد نے ایبٹ آباد کو 326 رنز سے ہرادیا۔
رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کراچی بلوز کو میچ جیتنے کے لیے 203 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ِخواجہ محمد نافع نے 103 اورعبداللہ فضل نے 82 رنز اسکور کیے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کو اسلام آباد کے خلاف جیتنے کے لیے 437 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔موسیٰ خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل اسلام آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 419 رنز7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ فیضان ریاض نے 156 اور سرمد بھٹی نے 135 رنز اسکور کیے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 208 رنز کا اضافہ کیا۔
اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس کی ٹیم پشاور کے 546 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 466 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خرم منظور نے 179 رنز اسکور کیے۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 35 ویں سنچری ہے۔ عثمان خان 93 اور غازی غوری 75رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے تھے۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم ملتان کے256 رنز کے جواب میں 529 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 282 رنز بنائے تھے۔ امام الحق نے 159 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ کھیل ختم ہونے پر اس نےدو وکٹوں پر 45 رنز بنائے تھے۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کو آزاد جموں کشمیر کے خلاف جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 79 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل آزاد جموں کشمیر کی ٹیم دوسری اننگز میں 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گلفام عزیز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 478 رنز بنائے تھے۔
عبدالرحمن 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محسن ریاض 181 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کو ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا ہے۔ اس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم لاڑکانہ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد سلیمان نے 112 رنز اسکور کیے۔
مختصر اسکور۔
پشاور پہلی اننگز 546 رنز( 128.1 اوورز )۔ وقار احمد 140 ۔ افتخار احمد 107 صاحبزادہ فرحان 100۔
دوسری اننگز 10 رنز کوئی آؤٹ نہیں ( 2 اوورز ) ۔
کراچی وائٹس پہلی اننگز 466 رنز ( 127.2 اوورز) خرم منظور 179 ۔ عثمان خان 93۔غازی غوری 75 ۔
—————————-
ملتان پہلی اننگز 256 رنز ( 61.5 اوورز ) ۔ محمد شہزاد 78۔جہانداد خان 43 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 282 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 66 اوورز ) ۔ امام الحق 159 ناٹ آؤٹ ۔
راولپنڈی پہلی اننگز 529 رنز ( 119.1 اوورز ) ۔عمرامین 169۔ وسیم اکرم 92 / 4 وکٹ۔
———————-
لاہور وائٹس پہلی اننگز 274 رنز ( 90.4 اوورز ) ۔اطیب احمد 69۔ خرم شہزاد 71 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز 45 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ( 9.2 اوورز )
فیصل آباد پہلی اننگز 91 رنز( 31 اوورز ) احمد بشیر 27 / 7 وکٹ۔
دوسری اننگز 301 رنز( 86.2 اوورز ) ۔عتیق الرحمن 94۔
——————-
اسلام آباد پہلی اننگز 117 رنز ( 41.3 اوورز ) حسن نواز 29۔عادل ناز 33 / 5 وکٹ
دوسری اننگز 419 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ڈیکلئرڈ ( 106 اوورز ) فیضان ریاض 156 سرمد بھٹی 135 ۔
ایبٹ آباد پہلی اننگز۔ 100 رنز ( 39.3 اوورز ) ۔عادل ناز 21۔نصرت اللہ 14 / 6 وکٹ۔
دوسری اننگز 110 رنز ( 40.4 اوورز ) ۔محمد موسی 21 / 5 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ اسلام آباد نے 326 رنز سے جیتا۔
—————————————–
آزاد جموں کشمیر پہلی اننگز 238 رنز ( 75.5 اوورز ) حسن رضا 105۔علی شبیر 53 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز 192 رنز( 55.3 اوورز )۔راجہ فرحان 37۔ گلفام عزیز 55 / 6 وکٹ۔
بہاولپور پہلی اننگز 229 رنز ( 64.3 اوورز ) ۔محمد عمار 82۔ تاج ولی 41 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز 79 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 25 اوورز ) فیضان سلیم 29/ 4 وکٹ
———————-
فاٹا پہلی اننگز 391 رنز ( 101.4 اوورز )۔ محمد فاروق 75۔ عماد بٹ 72 / 5 وکٹ۔
سیالکوٹ پہلی اننگز 478 رنز6 کھلاڑی آؤٹ ( 142.3 اوورز ) ۔محسن ریاض 181 ناٹ آؤٹ عبدالرحمن 102۔
————–
ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز 310 رنز ( 103.1 اوورز ) دانش عزیز 102۔ نثاراحمد 63 / 5وکٹ۔
دوسری اننگز 187 رنز ( 59.5 اوورز ) ۔دانش عزیز 42 ۔محمد رضوان 24 / 3 وکٹ
لاہور بلوز پہلی اننگز 178 رنز ( 56.2 اوورز ) ۔ حماد بٹ 64۔دانش عزیز27 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز72 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 25 اوورز ) ۔حماد بٹ 42 ناٹ آؤٹ ۔
———–
کوئٹہ پہلی اننگز 147 رنز ۔ شہباز خان 47 ناٹ آؤٹ۔تابش خان 55 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 115 رنز ( 39.2 اوورز ) کامران خان 29 آفتاب خان 42 / 6 وکٹ۔
کراچی بلوز پہلی اننگز۔ 60 رنز ( 26.5 اوورز ) نجیب اللہ 13/ 6 وکٹ۔
دوسری اننگز 206 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 69 اوورز ) خواجہ نافع 103 ناٹ آؤٹ ۔ عبداللہ فضل 82 ناٹ آؤٹ۔
نتیجہ ۔ کراچی بلوز نے 9 وکٹوں سے جیتا۔
————
حیدرآباد 311 رنز ( 83.3 اوورز ) ۔ محمد سلیمان 84 ۔گوہر علی81۔محمد صدام 76۔
دوسری اننگز 252 رنز ( 67.4 اوورز ) ۔ محمد سلیمان 112 ۔
لاڑکانہ پہلی اننگز 267 رنز ( 91.4 اوورز ) ۔ اکبر رحمن 48۔کاشف بھٹی 43 / 3 وکٹ۔