انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا دروازہ کھل گیا اور پاکستان جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 میں سے 8 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ تین میچ میں انہیں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا رہا، بھارت کے پوائنٹس کی تعداد 98 ہے ۔
فہرست میں آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہے اور اس کے پوائنٹس 90 ہیں۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب سری لنکا تیسرے ، جنوبی افریقہ چوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چھٹے ، پاکستان 7ویں نمبر پر براجمان ہے ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم فہرست میں 8 نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز سب سے آخر یعنی 9ویں نمبر پر ہے ۔پاکستان کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے بقیہ چاروں میچز جیتنے ہوں گے
جو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں جبکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا،پاکستان کو کوالیفائی کرنے کیلئے فہرست میں چوتھے نمبر پر آنا ہوگا۔