چوتھے انٹرلوپ قائد اعظم وہیل چیئر ٹی 20 کپ کا کل سے آغاز

چوتھے انٹرلوپ قائد اعظم وہیل چیئر ٹی 20 کپ کا کل سے آغاز

انٹرلوپ قائد اعظم ٹی 20 کپ کا آغاز بوہراں والی کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں منگل سے ہورہا ہے۔

افتتاحی میچ رنگارنگ تقریب کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا جاۓ گا۔ دوسرا میچ پنجاب اور گلگت بلتستان کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں سندھ، پنجاب ، بلوچستان، کے پی کے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔ ایونٹ میں گروپ میچز کے بعد پہلی بار سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے

جس سے میچز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ قائد اعظم ٹی 20 کپ کا فائنل میچ برقی قمقموں کی روشنی میں بوہراں والی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جاۓ گا۔ قائد اعظم کپ میں ملک بھر سے سینئر اور انٹرنیشنل وہیل چئیر کرکٹرز شرکت کررہے ہیں

جن میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بھرپور موقع دیا گیا ہے۔ پی ڈبلیو سی سی کے ترجمان کے مطابق قائد اعظم کپ آئندہ آنے والے ون ڈے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

جس سے متوازن قومی ٹیم تشکیل دینے اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔

تعارف: News Editor