چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے کامیابی کا گُر بتا دیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے ملاقات کی ہے۔ محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنل ہیں،متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا نیا کپتان بنایا گیا ہے اور ان کی قیادت میں آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہو گا