سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ڈرافٹ 10 نومبر کو ہوگا
کولمبو (سپورٹس لنک) سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کا ڈرافٹ 10 نومبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک شیڈول ہے جس میں 9 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی
اور کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں حصہ لیں گے ہر فرنچائز اپنے اسکواڈ کے کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 17 کھلاڑیوں کو جگہ دے گی۔
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم نومبر ہے جبکہ کھلاڑیوں سے براہ راست معاہدے 5 نومبر تک کئے جاسکتے ہیں۔ ہر فرنچائز ہر کیٹیگری سے براہ راست 6 کھلاڑیوں سے معاہدے کرے گی ۔ ایک آئیکون ، ایک پلاٹینم ، کیٹگری ایک اور بی سے ایک ایک کھلاڑی سری لنکن اور غیرملکی کو حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
ڈرافٹ کے 11 راؤنڈ ہوں گے، جس میں پہلے راؤنڈ کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا باقی بقیہ راؤنڈ کا تعین چناؤ کی ترتیب کے اعتبار سے ہوگا۔ اس میں ہر فرینچائز کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
پہلے دو راؤنڈز میں ایک سری لنکن اور غیرملکی کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک کی قیمت 35 ہزار امریکی ڈالر (کیٹیگری اے) ہے۔ تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں مزید دو کھلاڑی حصہ لیں گے
جن میں ایک سری لنکا اور ایک غیرملکی ہوگا جن میں سے ہر ایک کو 20 ہزار امریکی ڈالر (کیٹیگری بی ) میں منتخب کیا جائے گا۔ راؤنڈ 5 سے 7 میں فرنچائزز دو سری لنکن اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کا انتخاب کر سکتی ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 10 ہزار امریکی ڈالر (کیٹیگری سی) ہے۔
آٹھویں راؤنڈ میں سری لنکا کے ایمرجنگ پلیئر کو 2500 ڈالر میں منتخب کیا جائے گا جبکہ راؤنڈ 9 میں زمبابوے یا ویسٹ انڈیز سے ایمرجنگ پلیئر کا انتخاب 2500 ڈالر میں کیا جائے گا۔